عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو منکی پاکس کی ادویات دینے کی یقین دہانی

اسلام آباد (آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو منکی پاکس کی ادویات دینے کی یقین دہانی کرا دی۔عالمی ادارہ پاکستان کو منکی پاکس کی جدید دوا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دے گا۔ ڈبلیو ایچ او کے خط کے مطابق پاکستان کو اینٹی وائرل دوا کے 25 کورسز دیے جائیں گے۔عالمی ادارہ صحت نے اینٹی وائرل دوا حکومتِ پاکستان کی درخواست پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔