اسلام آباد(آن لائن)سینٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اسحاق ڈار کا پاک امریکہ جاری اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ملاقات میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی پاکستان سے واپسی کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔خطے کے امن کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔امریکی سفیر نے کہا کہ غیر قانونی غیر رجسٹرڈ تارکین وطن بشمول افغان باشندوں کو واپس بھجوانا خود مختار ملک کے طور پر پاکستان کا حق ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن سے قانون کے مطابق نمٹنا اور اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانا پاکستان کا حق ہے۔ امریکی سفیر اور اسحاق ڈار کی ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی۔اسحاق ڈار نے کہاکہ امید ہے آئی ایم ایف پروگرام کا دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل ہوگا۔ پر اعتماد ہوں کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد ملکی معیشت کی بحالی ممکن ہو جائے گی۔ امید ہے عام انتخابات شفاف ہوں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ میسر ہوگا۔
Load/Hide Comments



