اسلام آبا د(آن لائن)نگران حکومت نے پیٹرولیم کے سٹرٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث فیصلہ کیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان فیول درآمد کرنے والا ملک ہے اسٹوریج صلاحیت کو بڑھانے کی فوری ضرورت ہے،سٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر پی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے،اس وقت ملک میں کام کرنے والی پیٹرولیم کمپنیوں کو 21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا ہوتا ہے،حکومت چاہتی ہے سٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کم از کم تین ماہ کی مدت کیلئے ہونا چاہیے،تاہم حتمی ذخائر اور مدت کا تعین صرف ملکی ضروریات کا بغور جائزہ لینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے،حکومت کا سٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کیلئے فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق اوگرا عالمی ماہرین کی مدد سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیار کرے گا،نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم ضروریات اور سٹوریج کا تعین کیا جائے گا،نیا فریم ورک مختلف مصنوعات کے سٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر کی مدت کا بھی تعین کرے گا۔
Load/Hide Comments



