اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے فلسطین کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ ا سرائیل کی جانب سے غزہ پر مظالم ناقابل برداشت ہیں، غزہ میں امن کے قیام کیلئے ذمہ داری پوری کرے، عالمی برادری سے مقبوضہ فلسطین میں قتل عام رکوانے کا مطالبہ کرتے ہیں،امیگریشن کی خلاف ورزی کرنیوالے غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپس بھجوایا جار ہاہے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 8 سے 9 نومبر کو تاشقند میں ہونیوالی ای سی او سمٹ میں شرک کریں گے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ اسرائیل کی قابض افواج فلسطین میں جنگی جرائم کر رہی ہیں، پاکستان کو فلسطین کی صورتحال پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف قرارداد منظور کی گئی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امن کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ پاکستان کی پہلی ترجیح غزہ میں جنگ بندی اور امن کا قیام ہے پاکستان نے غزہ کے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کیلیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجی ہے جس کی دوسری گھیپ رواں ہفتے روانہ ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 8 سے 9 نومبر کو تاشقند میں ہونیوالی ای سی او سمٹ میں شرک کریں گے۔ممتاز زہرابلوچ نے مزید کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کیلیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی افغان عبوری وزیر خارجہ سے اس ضمن میں تبادلہ خیال ہوا۔ ان غیر ملکیوں کو واپس بھجوایا جارہا ہے جو ایمیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، تیسرے ملک منتقل ہونے والے افغان مہاجرین کے معاملے پر متعلقہ ممالک سے بات چیت جاری ہے، ایسے ممالک کی تعداد درجن بھر ہے، ان ممالک کی جانب سے فہرستیں پاکستان کو بھجوائی گئی ہیں۔ ری پیٹری ایشن پلان صرف ان تارکین وطن کے. لیے ہے جو کہ غیر قانونی طور پر بغیر دستاویز پاکستان میں مقیم ہیں اس کا اطلاق مہاجرین پر نہیں ہوتایہ پلان تمام ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے ہے پلان کو مختلف متعلقہ اداروں, محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اس حوالے سے باقا عدہ طور پر اعلان کیا گیا تھا۔پاکستان نے قطر میں بھارتی بحریہ کے افسران کو سزاے موت کی رپورٹس دیکھی ہیں یہ بھارتی جاسوسی اور تخریب کاری نیٹ ورک کے دیگر ممالک, مشرق وسطی اور دیگر خطوَں میں موجودگی کی تصدیق کرتا ہے پاکستان طویل مدت سے اس بھارتی تخریب کار نیٹ ورک کے حوالے سے بات کر رہا ہے2016 میں بھارتی بحریہ کے ایک اعلی افسر کمانڈر جادیو کو پاکستان میں تخریب کاری و جاسوسی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ روانڈا کی سینیٹ کے صدر پاکستان کے دورے پر ہیں وہ پاکستان میں صدر مملکت، وزیر اعظم اور مختلف وزراء سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، گذشتہ دنوں غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف ایمیگریشن منصوبے ہر عملدآمد شروع ہو گیا، پاکستان نے ایک ماہ قبل غیرقانونی غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کی تنبیہ کی تھی اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مظالم ناقابل برداشت ہیں اسرائیلی قابض افواج مکمل استثنی کے ساتھ جنگی جرائم کر رہی ہیں ہم عالمی برادری سے مقبوضہ فلسطین میں قتل عام رکوانے کا مطالبہ کرتے ہیں اقوام متحدہ کو محاصرے کے خاتمے, بمباری روکنے اور انسانی بنیادوں پر کراسنگ کھولنے ہر زور دینا چاہیے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں گزشتہ دنوں بھی بھارتی افواج کی جانب سے کئی کشمیریوں کو شہید اور زخمی کیا گیا،پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی سپورٹ جاری رکھے گا.
Load/Hide Comments



