تل ابیب (آن لائن) اسرائیلی وزیر دفاع یووا گیلنٹ نے دھمکی دی ہے کہ حماس یا تو غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالے یا مرنا کے لیے تیار رہے کیوں کہ اْن کے پاس اب کوئی تیسرا آپشن نہیں بچا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان سفاکانہ حملوں میں بچوں اور خواتین کی بے رحمانہ موت پر بھی اسرائیل باز نہیں آ رہا۔اسرائیلی ڈھٹائی اور جارحانہ عزائم کا اندازہ کا اْن کے وزیر دفاع یووا گیلنٹ کے اس بیان سے لگایا جا سکتا ہے کہ جس میں انھوں نے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ حماس کے پاس اب دو آپشنز ہی بچے ہیں یا تو مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے یا مرنے کے لیے تیار رہے۔
Load/Hide Comments



