ریاض (آن لائن) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج (جمعہ کو)اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ عرب نیوز کیمطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کل مذاکرات کے اعلان کے بعد اسرائیل جائیں گے جہاں وہ وزیراعظم بینجمننیتن یاہو اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن کا مقصد بدلتی صورتحال کے حوالے سے فوجی امور طے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق امریکا جانب سے اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کا اعادہ کریں گے اور شہری ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے کے لیے تمام احتیاطی اقدامات کرنے اور انسانیہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی پر بات چیت کریں گے.
Load/Hide Comments



