اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند اور دہشت گرد تنظیمیں 5ہزار سے زائد بلوچ،پشتون،پنجابیوں کے قتل میں ملوث ہیں انہوں نے کہاکہ بی این پی مینگل کو کبھی بھی دہشت گرد تنظیم کا ساتھی قرار نہیں دیا ہے۔بدھ کے روزسینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہاکہ میں نے کبھی بھی بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کا نام نہیں لیا ہے میں نے یہ کہا تھا کہ دو ایشوز پر بی این پی مینگل نے دھرنا دیا تھا اور میرا یہ موقف تھا کہ آپ ہر حکومت کا حصہ رہے تو اس وقت آپ لوگوں کو حکومتی فورم استعمال کرنا چاہیے تھا انہوں نے کہاکہ جو ڈیتھ سکواڈ ہیں وہ بی ایل اے ہے جس کی قیادت ہر بیار مری کرتے ہیں اسی طرح بی آرے کوبرامداغ بگٹی لیڈ کر رہے ہیں یو بی اے کو زمران مری بی ایل ایف کو ڈاکٹر اللہ نظر بی ایل اے اچھو گروپ کو بشیر زیب،اور لشکر بلوچستان کو جاوید مینگل لیڈ کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ان دہشت گرد تنظیموں کے ڈیتھ سکواڈ نے 5ہزار سے زائد بے گناہ سویلین کو قتل کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے تو کسی بھی گروپ کے ساتھ سردار عطاء اللہ مینگل کا نام نہیں جوڑا ہے اگر وہ خود ہی کسی گروپ کے ساتھ اپنا نام جوڑتے ہیں تو ان کی مرضی ہے۔
Load/Hide Comments



