پاکستان چھوڑنے کی مہلت ختم،آج سے غیر قانونی رہائش پذیرغیرملکیوں کے خلاف آپریشن شروع

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف پلان تیارکر لیا، اسلام آباد میں غیر قانونی رہائش پذیرغیرملکیوں کے لیے حاجی کیمپ میں قیام گاہ قائم کر دی گئی ہے، ہر بدھ کے روز اسلام آباد انتظامیہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو بارڈر تک پہنچائے گی، اڈیالہ جیل میں قید 62 غیر قانونی رہائش پذیر باشندوں کو آج ڈی پورٹ کردیا جائے گا، اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار 511 غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، تمام غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کو عدالت میں پیش کرکے باعزت طریقے سے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا پاکستان چھوڑنے کی مہلت ختم ہو گئی۔ غیر قانونی تارکین وطن کو ڈیڈ لائن دینے کے بعد حکومتِ پاکستان باعزت طریقے سے اپنے وطن واپس بھیج رہی ہے۔