اسلام آباد (آن لائن) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں،ہمارے لیے کوئی پسندیدہ جماعت نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دوستوں سے رابطہ ہے۔نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے لیے گنجائش کم ہونی چاہیے۔نگران وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی معاونت ہماری ذمہ داری ہے اسے پورا کریں گے۔الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ان کا احترام کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے جتنی ٹرانسفر پوسٹنگ کا کہا ہم نے پورا کیا۔ابھی بھی جو الیکشن کمیشن کے احکامات ہیں پورے کریں گے۔ موجودہ آئی جی اسلام اباد پولیس بہترین کام کر رہے ہیں۔نگران وزیر داخلہ نے کہا میری خواہش ہے یہی آئی جی کام کرتے رہیں لیکن حکم ہے تو ماننا پڑے گا ریکارڈ دیکھ لیں جتنا موجودہ آئی جی اسلام اباد نے کام کیا اتنا کسی نے نہیں کیا۔یقینا آنے والا آئی جی بھی یہی کام کرے گا۔
Load/Hide Comments



