اقوام متحدہ اسرائیلی کے جنگی جرائم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے،سید خورشید شاہ

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سیدخورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیلی کے جنگی جرائم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ فلسطینیوں کے خلاف فاسفورس بموں کا استعمال کر کے اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ جنگ اور جنگی جرائم کو روکنا اقوام متحدہ کی اولین ذمہ داری ہے۔