اسرائیل کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنے کے لیے دباؤ ڈالے،جلیل عباسی جیلانی

اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بجلی اور تمام مواصلاتی رابطہ منقطع کر رکھاہے غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اندھیری گھڑی میں ہمیں معصوم فلسطینیوں کی حالت زار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔اسرائیل کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنے کے لیے دباؤ ڈالے.