اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی چیئرمین کی ہمشیر علیمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف دے سکے، ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے،حفیظ اللہ نیازی ن لیگ کے خاص نمائندے ہیں اس حیثیت سے صدر پاکستان سے ملے ہونگے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کی ہمشیر علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کردار یہ ہے کہ ہم اپنے بھائی کیلئے کھڑے ہیں اسکو اکیلا تو نہیں چھوڑیں گے، پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف دے سکے، پھر تو یہ ہونا چاہئے کہ ہم بھی جا کر جیل میں بیٹھ جائیں یہاں تو ہمارا کام ختم ہو گیا، حفیظ اللہ نیازی سے ہماری فیملی کا گزشتہ دس سال سے کوئی تعلق نہیں، حفیظ اللہ نیازی سے ہمارا یا ہمارے بھائی کا کوئی تعلق نہیں نہ وہ ہماری نمائندگی کر رہے ہیں، حفیظ اللہ نیازی ن لیگ کے خاص نمائندے ہیں اس حیثیت سے صدر پاکستان سے ملے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی اپنی جماعت کے لیڈر ہیں چاہے وہ جیل میں ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی نے 24 اکتوبر کو جیل میں جو ہمیں کہا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا یہ لندن کا پلان نہیں بلکہ لندن میں معاہدہ ہوا تھا، اب جو کچھ ہو رہا ہے اس معاہدے کے تحت ہو رہا ہے اور ہماری عدالتیں اسکا ساتھ دے رہی ہیں، اس معاہدے کا ایک حصہ یہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن میں جیل سے باہر نہیں آنے دینا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ معاہدے کے تحت شاید الیکشن کے بعد بھی انہیں باہر نہ آنے دیا جائے، میرا خیال ہے ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے، وکلاء اپنی کوششیں جاری رکھیں گے لیکن عوام کو کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔
Load/Hide Comments



