اسلام آبا د(آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا ہے،اجلاس میں ملک میں امن و امان اورمعاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہو گا جس میں کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی، ذرائع کے مطابق اجلا س میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق ہو گی اورغیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا،غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز کے نتائج سے بھی وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بریفنگ بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
Load/Hide Comments



