اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ہاتھ پاؤں باندھے بغیر جس مرضی پہلوان کو اکھاڑے میں اتار لو، سب کو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائے گا،جتنا جلدی ہو الیکشن کروائے جائیں قبولیت پر سودے بازی نہ کی جائے،جتنا جلدی ہوجن کا مینڈیٹ ہے انہیں آنے دیا جائے، کیوں یہ کہا جارہا کہ نواز شریف کو انصاف فاسٹ ٹریک پر مل رہامجھے انصاف مل جائے تو آپ ہمیں لاڈلا کہتے ہیں؟اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ جاوید لطیف نے کہا کہ مجھے انصاف مل جائے تو آپ ہمیں لاڈلا کہتے ہیں؟ نواز شریف کا پاناما میں ذکر تھا نہ ان کی کوئی آف شور کمپنی نکلی، ہم نے اپنے اوپر مظالم کو بھلا دیا اور ہم وینٹی لیٹر پر پڑی معیشت کو دیکھ رہے ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ ایسا بیانیہ اور ماحول بنایا جارہا ہے جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جارہی ہے، جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتادیا تھا نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے خرچ کر کے سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے ہمیں چور اور ڈاکو کے لقب دلوائے گئے، سوشل میڈیا پر بالخصوص نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی کہ ایک فرد کے علاوہ سب چور اور ڈاکو ہیں۔کیا ہمارے ساتھ ناانصافی کو تمام غیر جانبدار تجزیہ نگار اور دانشور تسلیم نہیں کرتے_ن لیگی رہنما نے کہا کہ ووٹ کو عزت آئین کے احترام میں ہے، پاکستان بگاڑنے والے اور ٹھیک کرنے آنے والوں کو ایک لاٹھی سے نہیں ہانکا جاسکتا، ہم اپنا نہیں لیکن قانون اور آئین کا احترام چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ترقی پر لاتے ہیں ہمیں نکال دیا جاتا ہے، ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آج کا صدر جسے ماضی میں پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا جاتا تھا وہ بھی کہتا ہے انصاف نہیں ہو رہا جس کی جسٹس مظاہر نقوی کے ساتھ آڈیو لیک ہوئی وہ پرویز الہی بھی کہہ رہا ہے انصاف نہیں ہو رہا_ نواز شریف کے ہاتھ پاؤں باندھے بغیر جس مرضی پہلوان کا اکھاڑے میں اتار لو سب کو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائے گاکہتے تھے مینار پاکستان لوگ نہیں آئیں گے پاکستان کے عوام نے 21 اکتوبر کو ثابت کر دیا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملک کا مستقبل نواز شریف سے وابسطہ ہے اس قدر مخلوق خدا باہر نکلی کہ جلسے میں شرکت کیلیے آنے والے قافلے جلسہ گاہ تک نہیں پہنچ سکے_ آج کیوں یہ کہا جارہا کہ نواز شریف کو انصاف فاسٹ ٹریک پر مل رہامجھے انصاف مل جائے تو آپ ہمیں لاڈلا کہتے ہیں؟ ہمیں لاڈلہ لاڈلہ کہنے والے ہمار ا منہ نہ کھلوائیں تو بہتر ہے۔آپ ایک عالمی قوت کے اعلی کار ہیں جن کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے پاکستان میں صرف نواز شریف پر اعتماد کیا جاسکتا ہے لوگوں میں جو فاصلے پیدا کردیئے گئے انہیں صرف نواز شریف ختم کرسکتا ہے باوقار ریاست کے طور پر نواز ہی دنیا میں پاکستان کو آگے لیکر جاسکتے ہیں کوئی بھی سی وی لیکر پھر رہا تو میں گزارش کررہا کہ اداریخدا کیلئے پاکستان پر رحم کریں خدا کیلئے کہتا ووٹ کو عزت دیں،جتنا جلدی ہو الیکشن کروائے جائیں قبولیت پر سودے بازی نہ کی جائے،جتنا جلدی ہوجن کا مینڈیٹ ہے انہیں آنے دیا جائے۔
Load/Hide Comments



