پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا فیصلہ،سپریم کورٹ اطلاع عام کیلئے سرکلر جاری کر دیا

اسلام آبا د(آن لائن)سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے کے بعد اپیل کا معاملہ، سپریم کورٹ نے اطلاع عام کے لیے سرکلر جاری کر دیا۔ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق سپریم کورٹ کے آرٹیکل 184 تھری کے خلاف اپیل “انٹرا کورٹ اپیل” کے طور پر دائر کی جا سکے گی، وکلاء اور سائلین کو تاکید کی جاتی ہے کہ اپیل انٹراکورٹ اپیل کے طور پر دائر کی جائے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن 5 آرٹیکل 184 تھری کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دیتا ہے.