پی آئی اے کے مالی بحران کامعاملہ، وزارت خزانہ، کمرشل بینکس اور پی آئی اے حکام میں مذاکرات میں اہم پیشرفت

اسلام آباد(آ ن لائن)پی آئی اے کے مالی بحران کامعاملہ، وزارت خزانہ، کمرشل بینکس اور پی آئی اے حکام میں مذاکرات میں اہم پیشرفت ہو گئی،ذرائع کے مطابق حکومتی ضمانت پر پی آئی اے کو بینکوں سے 7.5 ارب روپے ملنے کی امید ہے،بینکوں سے حکومتی قرضے پر آئندہ دو سے تین روز میں حتمی فیصلہ متوقع ہے،قرضہ ملنے کی صورت میں ملازمین کو وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی،انٹرنیشنل فلائٹس اور زیادہ ریونیو سیکٹر پر پروازوں کی تعداد بڑھائی جائے گی ،قرض کے حصول سے مالی مشکلات دور کرنے میں مدد ملے گی۔ ایندھن کی کمی سے اندرون اور بیرون ملک کی آج 49 پروازیں منسوخ ہوئیں 10روز میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 479 ہو چکی۔