اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی فلسطین کے سفارت خانے آمد ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی فلسطین کے سفارت کار احمد جواد امین ربیعی سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری کا فلسطینی سفارت کار احمد جواد امین ربیعی سے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اہلیان فلسطین کے لئے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فلسطینی سفارت کار احمد جواد امین ربیعی نے فلسطینی مزاحمت کا علامتی رومال پہنایا۔بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی سفارت خانے کی گیسٹ بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی سینئر نائب صدر سینیٹر شیری رحمان اور سابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اس کٹھن وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی نے فلسطینی قیادت کے ساتھ مل کر فلسطین کا مقدمہ لڑا، یاسر عرفات نے فلسطین کاز کے لئے جدوجہد کرنے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو گڑھی خدا بخش پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا،اسرائیلی حملوں میں فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر داغ ہے، اسرائیل کی اسپتال پر بمباری ایک سیکیورٹی رسک ہے، اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
Load/Hide Comments



