وفاقی وزرا انتخابات پر اثرانداز؛ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزرا کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکو نوٹس جاری کر دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے وفاقی وزرا کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے اور بتایا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں دیا۔الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت منگل تک ملتوی کردی ۔