جہانیاں (آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے پنجاب میں پہلے سیاسی جلسہ کا انعقاد 28 اکتوبر کو جہانیاں میں ہوگا۔جلسہ سے پارٹی چیئرمین جہانگیر خان ترین،صدرعلیم خان،عون چوہدری اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔جلسہ چوہدری پرویز الٰہی اسٹیڈیم جہانیاں میں 28 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے ہوگااس موقع پر علاقہ کی اہم سیاسی شخصیات استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی جبکہ استحکام پارٹی کے جلسہ کے سیکورٹی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز جہانیاں کادورہ کیا ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے استحکام پاکستان پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق مشیر وزیراعلی پنجاب نوابزادہ ایاز خان نیازی سے ملاقات کی اور 28 اکتوبر کے پرویز الٰہی اسٹیڈیم جہانیاں میں ہونے والے جلسہ کے انتظامات اور سیکورٹی کے بارے میں مشاورت کی۔انہوں نے اسٹیڈیم میں مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات چیک کیے اور ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ، ڈی ایس پی اعجاز مسوان، اسسٹنٹ کمشنر عمر عادل، ایس ایچ او ریاض سیال سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments



