اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کی کوریج کیلئے غیرملکی میڈیا و مبصرین کو مدعو کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے جنرل الیکشن میں غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کی رجسٹریشن کیلیے اوپن ڈور پالیسی رکھی ہے، کسی بھی غیر ملکی صحافی اور مبصر کو تمام کوائف اور دستاویزات جمع کرانی ہوں گی، کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ افراد کی بطور آبزرور رجسٹریشن نہیں کی جائے گی، کسی بھی ادارے سے ملحقہ شخص کی اتھارتی لیٹر کے بغیر رجسٹریشن نہیں کی جائے گی، کسی بھی غیر ملکی صحافی اور مبصر کو حکومت پاکستان سے سکیورٹی کلیئرنس لینا لازمی ہوگا۔
Load/Hide Comments



