کراچی (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میری موجود اور آنیوالی حکومت سے اپیل ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے، نیب کا کام سیاستدانوں کو دباؤ میں رکھنا ہے، کراچی نیب کورٹ میں پیش ہو نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ نیب کا کام سیاست کو توڑنے اور جوڑنے کا ہے، انصاف کا تقاضا اور انصاف کہاں گیا یہ کسی کو نظر نہیں آتا، یہ بدنصیبی ہے، جو یہاں ناانصافی ہوتی ہے اس کی نظیر عدالتی تاریخ میں نہیں ہے۔نیب کا کام سیاستدانوں کو دباؤ میں رکھنا ہے، میری موجود اور آنیوالی حکومت سے اپیل ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک کو مفلوج کیا ہوا ہے، آج یہ پانچواں سال ہے کیس چل رہا ہے، بار بار عدالت آتے ہیں لیکن ہوتا کچھ بھی نہیں، 5 سال ہو گئے لیکن صرف تاریخ ملتی ہے، عدالتوں میں کیمرے لگوائے جائیں تاکہ عوام بھی دیکھیں کہ عدالتوں میں ہوتا کیا ہے۔ کئی ججز کا عدالتوں سے تبادلہ ہو گیا لیکن ہمارا کیس وہیں کا وہیں ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس سیاست سے ملک کا نقصان ہو اس سیاست کا قائل نہیں، لوگوں کے 10،10، سال کے کیسز لٹکے ہوئے ہیں آج تک کوئی یہ نہیں بتا سکا کہ حقیقت کیا ہے، اور ان کے کاروبار تباہ و برباد ہو گئے ہیں، سیاستدان، عسکری قیادت اور عدلیہ ملکر بیٹھے گی تو ملک کے مسائل حل ہو ں گے۔میں پارٹی کا سنیئر لیڈر ہوں ہر اجتماع میں جانا ضروری نہیں ہوتا،پریس کانفرنس کرنیوالے دوسری جماعت کے لوگ ہیں ہم ان لوگوں میں سے نہیں ہیں،جب تک ریفارمز نہیں ہوتیں ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں پارٹی سے اسعتفیٰ نہیں دوں گا،میڈیا آزاد ہے آج سے پہلے ایسی آزادی حاصل نہیں تھی،مجھے وہ تبدیلی چاہے جس سے عوام کے حالات اچھے ہوں۔
Load/Hide Comments



