اسلام آباد(آن لائن) آئی ایم ایف سے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت مذاکرات کے حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈو یژنز کو خطوط لکھ دیئے، ذرائع وزرات خزانہ کے مطابق سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے جائزہ مذاکرات جلد شروع ہونگے، تمام متعلقہ وزارتیں گزشتہ جائزے میں کرائی گئی یقین دہانیوں پر عملدرآمد کی رپورٹ تیار کریں، آئی ایم ایف حکام کو تمام وزارتوں کی عملدرآمد رپورٹ آمدہ جائزہ میں پیش کی جائیگی، وزارت خزانہ نے 19 وزارتوں اور ڈویڑنز کو خطوط ارسال کئے ہیں،؎وزارت توانائی گردشی قرضوں میں کمی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق رپورٹ دے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے.
Load/Hide Comments



