اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو فوری طور پر نگوان وزیراعظم کے سٹاف آفیسر وقار علی خان کے خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کو مذاق نہ بنائیں اور فوری طور پر احکامات جاری کریں۔سوموار کے روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وزیراعظم کے سٹاف آفیسر وقار علی خان کے ڈپٹی کمشنر شیخوپورا تعیناتی کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے معاملے کی سماعت کی اس موقع پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کمیشن کے سامنے پیش ہونے جبکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری بروقت اطلاع نہ ملنے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے سماعت کے موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے کمیشن کو بتایا کہ وزیراعظم کے سٹاف آفیسر وقار علی خان کی خدمات پنجاب حکومت کے درخواست پر ان کے حوالے کی گئی تھی اور پنجاب حکومت نے انہیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورا تعینات کیا مگر بعد میں وزیراعظم آفس نے ان کی خدمات واپس مانگ لی جس ہر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں سب معلوم یے کہ اس کو کیوں نہیں بھیجا ھیا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے ٹرانسفر کی درخواست لیکر آتے ہیں اور جب ٹرانسفر کی اجازت دی جاتی ہے تو نن پسند تعیناتی نہ ملنے پر جانے سے انکار کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مذاق یے اگر مذکورہ آفیسر کو ننکانہ یا سیالکوٹ ٹرانسفر کیا جاتا تو درست ہے مگر جب شیخوپورا ٹرانسفر کیا گیا تو جانے سے انکار کردیا چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم کا احترام ہے اسے سٹاف آفیسر لگانے کا پورا حق ہے مگر ایسا طریقہ اختیار نہیں کرنا چاہیے انہوں نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ مذکورہ آفیسر کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورا تعینات کرنے کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو فوری طور پر ہدایات جاری کریں۔
Load/Hide Comments



