نیاسمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھنے لگا، الرٹ جاری

کراچی(آن لائن) محکمہ موسمیات نے بحیر ہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود نئے سمندری طوفان کے پاکستان کی جانب بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں نیا سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔طوفان کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے الرٹ جاری کردیا ہے جس میں گوادر، لسبیلہ اور حب کے ڈپٹی کمشنروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔