نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چین کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چین کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے۔دورے کے دوران وزیراعظم نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تیسرے بیلٹ اینڈروڈ فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔وزیرِ اعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، چینی اور روسی صدور، چین کیوزیرِ اعظم و کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداران اور دیگر ممالک کے راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیرِ اعظم نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے چینی کارباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔بعد ازاں وزیراعظم نے چین کے شہر اورومچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اورومچی کی سیاسی قیادت، کاروباری شخصیات اور اورومچی میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء سے ملاقات کی۔