لاہور (آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کے لیے واپس آئے ہیں، میرا قائد نواز شریف آج عوام کے درمیان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس قوم کو متحد کرنے کے لیے واپس آئے ہیں اسے مزید تقسیم کرنے کے لیے نہیں، نوازشریف اپنے لوگوں میں نفرت نہیں بلکہ محبت پھیلانے واپس آئے ہیں، وہ کسی جماعت یا گروہ کے لیے گولہ بارود نہیں بلکہ آپ کو ملک کے لیے ایک نتیجہ خیز شہری بننے میں مدد کرنے کے لیے واپس آئے ہیں، وہ پاکستان کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کے لیے واپس آئے ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد پاکستان واپس آ گئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا، اسلام آباد ایئر ٹریفک کنٹرول نے نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا، اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کو لینڈنگ کے لیے گرین سگنل دیا گیا۔
Load/Hide Comments



