اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی نشان سے محروم کرنے کی سازش کا معاملہ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی نشان کے حوالے سے 3 اگست کے زبانی اعلان کے بعد تحریری فیصلے کے بلاتاخیر اعلان کا مطالبہ کردیا۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوام کی نمائندہ جماعت ہے ”بلے“ کا نشان وفاق پاکستان کی وحدت، تقویت اور مضبوطی کی علامت ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ”بلّے“ کا نشان وفاقِ پاکستان کی وحدت، تقویت اور مضبوطی کی علامت ہے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت کے بغیر صاف، شفاف اور عوام کی امنگوں کے ترجمان انتخاب کا تصور بالکل بیمعنی تحریک انصاف کو ریاستی چیرہ دستیوں اور مجہول تکینیکی بنیادوں پر انتخاب سے باہر رکھنے کی سوچ و سازش سلطانئی جمہور اور دستور میں دی گئی سیاسی ترتیب پر حملے کے مترادف ہے تحریک انصاف کے 9 جون 2022 کو منعقد کردہ انٹراپارٹی انتخابات کی تمام ترتفصیلات الیکشن کمیشن درست قبول کرچکا اور 3 اگست 2023 کے اپنے زبانی حکمنامے میں اس کا اعتراف کرچکا ہے،۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ 3 اگست 2023 کے زبانی اعلان کے بعد تحریری فیصلے کے اجراء میں بلاجواز تاخیر کمیشن کے فیصلے میں ردّوبدل اور انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کو غیریقینی کی کیفیت سے دوچار کرنے کی غیرقانونی و غیراخلاقی سازش ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دباؤ یا تعصّب کے تحت تحریک انصاف کو نشانہ بنانے کی ایک پوری روایت سے قوم آگاہ ہے الیکشن کمیشن غیرآئینی و غیرقانونی سیاسی انجینئرنگ سے گریز کرے اورتحریک انصاف کے ”بلّے“ کے انتخابی نشان کے حوالے سے زبانی اعلان کی روشنی میں تحریری فیصلہ جاری کرے الیکشن کمیشن نے اپنے مینڈیٹ سے انحراف کرتے ہوئے نارروا طور پر تحریک انصاف کا انتخابی نشان ہتھیانے کی کوشش کی تو قوم اسے ہرگز قبول نہیں کرے گی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کسی بھی غیرآئینی و غیرقانونی اقدام کیخلاف بیک وقت بھرپور قانونی و سیاسی چارہ جوئی کریں گے۔
Load/Hide Comments



