غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی سکیننگ کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (آن لائن) غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی سکیننگ کا سلسلہ جاری،حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں مقیم غیر قانونی طور غیرملکیوں کو 31 اکتوبر 2023 کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے باجوڑ، مہمند ایجنسی، خیبر، سوات، دیر اور چترال میں مقیم غیر ملکیوں کے کوائف چیک کئے جا رہے ہیں کوائف کی جانچ پڑتال کے عمل میں عوام بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہیضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو انتباہ کیا جا رہا ہے کہ ہر صورت 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑ دیں۔