سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی

اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی،نواز شریف فلائی دبئی کی خصوصی پرواز ایف زیڈ 4525 کے ذریعے دبئی سے روانہ ہوں گے خصوصی طیارے کو این او سی جاری کر دیا گیا۔پاکستانی وقت کے مطابق طیارہ 21 اکتوبر کو صبح پونے 10 بجے دبئی ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرے گا اسلام آباد ایئرپورٹ کے فلائٹ شیڈول کے مطابق طیارہ ساڑھے 12 بجے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا.