الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ملک بھر کے نئے پولنگ اسیٹشنزکا ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آبا د(آن لائن)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ملک بھر کے نئے پولنگ اسیٹشنزکا ریکارڈ طلب کرلیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام صوبائی الیکشن کمشنر کو مراسلہ ارسال کیا گیا، جس میں کہاگیا ہے کہ حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ ہونے پرنئے پولنگ اسٹیشنز کا ڈرافٹ دیا جائے، نئی حلقہ بندیوں اورانتخابی فہرستوں سے پولنگ اسیٹشنز کی فہرست تبدیل ہوں گی، ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق پولنگ اسیٹشنز کوفوری اپ ڈیٹ کیا جائے، پولنگ اسیٹشنز کی پرانی فہرستوں کو سافٹ اورہاڈر فارم میں فوری محفوظ کیا جائے.