اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی۔ وزیرِاعظم کی فورم میں شریک عالمی رہنماوں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔وزیرِ اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے عالمی و علاقائی امور پر گفتگو کی۔ وزیرِاعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا گزشتہ برس سیلاب میں پاکستان کے دورے اور متاثرین کی مدد و بحالی کے عمل میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیرِاعظم نے سیکٹری جنرل کی موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کیلئے اقدامات اور اس اہم چیلنج پر دنیا بھر میں آگاہی کیلئے اقدامات پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔وزیرِاعظم نے قزاقستان کے صدر قاسم جورمات توقایف (Kassym Jomart Tokayev) سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین روابط، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان قزاقستان کے مابین تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیرِ اعظم نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے بھی ملاقات کی۔
Load/Hide Comments



