نگران وزیراعظم کی اسرائیل کی ہسپتال پر بمباری کی مذمت

اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسرائیل کی غزہ میں ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال کو نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نیاپنے پیغام میں غزہ کے الاہلی الممدنی ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون،ہسپتالوں اور طبی عملے کو تحفظ فراہم کرتا ہے،ہم اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں،عالمی برادری بے گناہ فلسطینیوں پرتشدد کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدمات کریں،سیکرٹری جنرل قوام متحدہ کو کہا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کو بیگناہ فلسطینیوں کا قتل عام بند کرنے کیلئے آمادہ کریں۔