حنیف عباسی من گھڑت اور بے بنیاد مقدمے سے بری ہوگئے، شہباز شریف

اسلام آبا د(آن لائن)سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللہ، حنیف عباسی آج ایک من گھڑت اور بے بنیاد مقدمے میں عدالت سے بری ہوئے،یہ بریت دراصل اس جھوٹ سے بریت ہے جس کا سامنا قائد نواز شریف سے لے کر ہر راہنما اور کارکنوں کو کئی برس تک کرنا پڑا، آخرکار سچ سامنے آ کر ہی رہتا ہے،حنیف عباسی کی جرات، بہادری اور استقامت قابل تحسین ہے،میں انہیں مبارک پیش کرتا ہوں۔