اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل میں جانے سے کیسے بچایا جائے،ن لیگ کی قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل میں جانے سے بچانے کیلیئے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی، نواز شریف کی طرف سے ان کے وکلا کی جانب سے درخواستیں آئندہ 48 گھنٹے میں دائر کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اس حوالے سے ن لیگ کی قانونی ٹیم نے دونوں ریفرنسز میں نواز شریف کی درخواستوں کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے جو جلد مختلف قانونی نکات پر غور کے بعد درخواستوں کا مسودہ فائنل کیا جائیگا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں احتساب عدالت نے نواز شریف کو دس سال قید اور 80لاکھ پاؤنڈ کی سزا سنائی تھی العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دس سال کیلئے عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا.
Load/Hide Comments



