اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم ٹھنڈاہوگیا۔تفصیلات کیمطابق علی الصبح لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم ٹھنڈاہوگیا۔رپورٹ کیمطابق وفاقی دارالحکومت میں بارش کے باعث موسم خوشگوار لیکن سرد ہو گیا جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، گلبرگ، جیل روڈ، لارنس روڈ اور کلمہ چوک بارش ہوئی۔ مسلم ٹاون، اچھرہ اور وحدت روڈ،اقبال ٹاون،اعوان ٹاون اورٹھوکرنیازبیگ میں بھی بادل برسنے سے ٹھنڈمیں اضافہ ہوگیا۔مغلپورہ،دھرمپورہ،ہربنس پورہ،تاجپورہ،تاج باغ اورکینال روڈپر بھی بارش ہوئی۔اوکاڑہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار کر دیا، بارش کے باعث ٹھنڈک کا احساس شروع ہو گیا،بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی اور متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ بھلوال شہر اور گرد و نواح میں ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ تیز بارش ہونیسے موسم سرد ہوگیا۔ساہیوال شہر اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگواراورٹھنڈاہوگیا، حالیہ بارش سے موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔بہاولپور، لودھراں، خانیوال، بنوں اور شمالی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ جیکب آباد اور گردونواح میں ہلکی بارش،موسم سرد ہوگیا۔ ملتان میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم حسین ہوگیا۔کراچی کا موسم اچانک تبدیل ہوگیا،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواوں کے بعد بوندا باندی شروع ہوگئی۔ملیر،کارساز،سپر ہائی وے سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں وایارو کے قریب تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک ہوگئی، شاہراہ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔
Load/Hide Comments



