مریم اورنگزیب کی شہباز شریف کی طرف سے ایف آئی آر درج کرانے کی سختی سے تردید

اسلا م آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی طرف سے ایف آئی آر درج کرانے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کی اطلاع ملتے ہی شہباز شریف نے سی سی پی او سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔شہباز شریف کی گاڑی روکنے والے افراد پر ایف آئی آر شہباز شریف نے ختم کرائی۔شہباز شریف کے واضح کرنے کے بعد ایف آئی آر خارج کر دی گئی تھی۔شہباز شریف نے گاڑی روکنے والے افراد کو اگلے روز اپنے گھر بلایا، انہیں عزت دی، ان کی بات تسلی سے سنی اور مسئلہ حل کرایا۔اس واقعے کو جان بوجھ کر پراپگنڈے کے لئے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔