اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس کیا ہے،اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران و جوانوں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہر مشکل اور آزمائش میں افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،حادثہ میں جام شہادت نوش کرنے والے ملک و قوم کے محسن ہیں،پوری قوم اپنے شہداء کو ان کی عظیم قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے۔
Load/Hide Comments



