عمران خان آج بدھ کو لاہور جائیں گے

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے قائد اور سابق وزیراعظم عمران خان آج بروز بدھ ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔ عمران خان لاہور میں قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں، اراکین پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقدہ وکلاء کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔