ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے پیکج کی تیاری شروع کردی

اسلام آباد(آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے پیکیج کی تیاری شروع کر دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مشکل وقت میں بھرپور معاونت کی جائے گی،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے فنڈ میں حصہ لیں گے۔بینک اعلامیہ میں مزیدکہا گیا ہے کہ پیکیج سے سیلاب میں غریب اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔پیکج کے تحت سیلاب میں بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور پاؤں پی کھڑا ہونے کے لیے مواقع دیئے جائیں گے،ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب سے تباہ سڑکوں، پل اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کریں گے، سیلاب سے تباہ حال گھر سکول، ہسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں مدد کریں گے۔