اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ پاکستانی عازمین حج و عمرہ کیلئے انتہائی سود مند ہے،پاکستان اورسعودی عرب کیدرمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں پاک،سعودی عرب دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پربات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان روڑٹو مکہ پراجیکٹ تعاون معاہدے کے مسودے سمیت سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات سے متعلق مختلف پروگرامز کے حوالے پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کیلئے ہنگامی انسانی امداد پرسعودی حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیاوزیر داخلہ نے پاکستان سے عازمین حج کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ 2022 کے کامیاب انعقاد پر سعودی سفیر کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ پاکستانی عازمین حج و عمرہ کیلئے انتہائی سود مند ہے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ معاہدے میں مزید وسعت اور بہتری لائیں گے پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراخدلانہ مدداورمعاونت کی ہے۔سیلاب زدگان کی بروقت امداد سے حکومت کی متاثرین کی بحالی میں مدد ملی،شکرگزار ہیں۔
Load/Hide Comments



