اسلام آباد (آن لائن)ملک بھر میں کوویڈ-19 کی روک تھام کے لئے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع کر دیا گیا 5سال سے 10 سال کے بچوں کو پہلی مرتبہ ویکسین لگوا ئے جائیں گے، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کووڈ مہم کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا۔ پیر کو افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں،ویکسینیٹرز زیادہ سے زیادہ بچوں کو کوویڈ کی ویکسین لگانے کے لیے کمیونٹیز، گھر گھر، اسکولوں، دینی مدارس کا دورہ کریں گے یہ ویکیسین بچوں کے والدین کی رضامندی کے بعد ویکسین لگائی جائے گی انہوں نے کہا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی ادارہ صحت اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبوں میں متعلقہ حکام کے ساتھ کورونا وائرس ویکسین کی بروقت تقسیم کے لیے ہم آہنگی کی ہے بچوں میں ویکسینیشن کی اس مہم کا بنیادی مقصد پاکستانی عوام کو کووِڈ 19 سے بچانا ہے۔ بالغوں کی طرح، بچے بھی وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں کورونا وائرس کو دوسروں میں منتقل کر سکتے ہیں جب کہ ان میں کوئی علامات نہ بھی ہوں۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے مزیز کہا یہ ویکسین بچوں کو کووِڈ 19 ہونے سے روکنے میں مدد کرتی ہے اور دوسروں میں وائرس کے منتقل ہونے کے امکانات کو کم کرتی ہیبچوں کو بیرونی میل جول، اسکول کی سرگرمیوں اور گروپوں میں ملنے جلنے کے لحاظ سے زیادہ کمزور سمجھا جاتا ہے۔اس طرح، بڑھتی ہوئی بیماری کی روک تھام کی ضرورت ہوتی ہے۔21 سے لے کر56 دنوں کے وقفے کے ساتھ ویکسین کی 2 خوراکیں لینا یاد رکھیں۔ دوسری خوراک 21 دن کے بعد اور پہلی خوراک کے 56 دن کے اندر لی جانی چاہئے،انہوں نے کہا زیادہ سے زیادہ تحفظ کے لیے دونوں خوراکیں ضروری ہیں۔ واضح رہے کہ بچوں میں ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ 19 ستمبر سے پنجاب، سندھ اور دارالحکومت اسلام آباد کے منتخب اضلاع میں ہوگا۔
Load/Hide Comments



