لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے، نہ ہی سیاستدان فوج کو سیاسی الجھنوں میں ڈالیں۔اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ فوج کے معاملات میں دخل اندازی کرنے سے ہمارے ملکی مفاد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے، جس کا فائدہ پاکستان کے دشمن عناصر اٹھا سکتے ہیں، اب تو ٹی وی ڈراموں میں فوج کے کمانڈوز کے نام لے کر ڈرامے کیے جا رہے ہیں، شادیوں میں بھانڈ بھی بیٹھے ہوئے افراد کے سامنے آ کر پتہ کرتے ہیں کہ ان میں فوجی کون ہے، وہ جنرل ہو یا نہ ہو تالیاں بجا کر اشارہ کر کے ایک دوسرے کو کہتے ”بھاگ لگے رہن سانوں وی کجھ دیو“۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی اور اخبارات میں فوجی افسروں کے متعلق برادری ازم کو موضوع بنا کر گفتگو کی جاتی ہے، فوج سمیت کسی بھی طبقے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے، ہم سب سیاستدانوں کو اس روش کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہیے
Load/Hide Comments



