اسلام آباد (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ شاہین شاہ ا آفریدی اپنے خرچے پر انگلینڈ گیا اور علاج کروا رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین خود اپنا ٹکٹ کرا کر انگلینڈ گیا، اپنے پیسوں پر رکا، میں نے وہاں ڈاکٹر سے بات کی اور وہ اس کا علاج کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے میں کچھ نہیں کر رہا، سب کچھ میں نے یہاں سے کیا، اور ڈاکٹر سے بات کی، شائد ایک دفعہ ذاکر خان نے اس معاملے پر بات کی ہے۔ شاہد ا?فریدی نے ٹیم سلیکشن سے متعلق سوال پر کہا کہ شعیب ملک کو اس ٹیم میں جگہ دینی چاہئے تھی، وہ دنیا میں ہر جگہ کرکٹ کھیل چکے ہیں، بڑے ایونٹ میں ان کا تجربہ کام ا?تا۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم یا رضوان میں سے کوئی ون ڈاون کھیلے، شان مسعود کو بطور اوپنر بھی کھیلایا جا سکتا ہے۔
Load/Hide Comments



