سمر قند(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ روس پاکستان کی گیس کی ضروریات پوری کرنے پر راضی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی روسی صدر ولای میر پیوٹن سے سمرقند میں ایس سی او کانفرنس میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے اظہار یکجہتی اور حمایت پر صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سیلابی ا?فت کے تباہ کن اثرات سے بھی ا?گاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے دوران ملاقات کہا کہ پاکستان اورروس کے تعلقات مضبوط باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم نے تمام شعبوں میں روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق ہونے والی ملاقات میں بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کا اگلا اجلاس جلد اسلام آباد میں بلانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر واضح طور پہ کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان میں پاکستان اور روس دونوں کا اہم کردار ہے، افغانستان پربین الاقوامی مصروفیات کی رفتار کوتیز کرنا ضروری ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے افغانستان میں استحکام کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
Load/Hide Comments



