اسلام آباد ہائی کورٹ:شہباز گل کی بغاوت مقدمہ کیس میں ضمانت منظور،رہائی کا حکم

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمہ میں ڈاکٹر شہباز گل کی پانچ لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس حکومت نے بنایا ہے اس میں آرمڈ فورسز تو شکایت کنندہ ہے ہی نہیں،شہباز گل نے لاپرواہ بیان دیا امید ہے اب دوبارہ ایسا لاپرواہی بیان نہیں دینگے،تفتیش میں کسی آرمڈ فورسز کے بند ے کا شہباز گل سے رابطہ سامنے نہیں آیا۔کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔شہباز گل کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر جبکہ پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل نے اپنی گفتگو میں 9 جگہوں پر نون لیگ کی لیڈرشپ کا نام لیاکیوں گفتگو کے حصے کو نکال دیا گیا؟اصل میں یہ بدنیتی پر مبنی ہے.