عمران خان کی جانب سے آرمی چیف متعلق بیان پر یو ٹرن کوئی تعجب کی بات نہیں،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آرمی چیف متعلق بیان پر یو ٹرن کوئی تعجب کی بات نہیں،عمران خان نے ساری عمر یو ٹرن لئے ہیں،وہ فورم، موقعہ اور مناسبت سے بیان دیتے ہیں اور پھر اپنے بیان سے یو ٹرن لیتے ہیں عمران خان اداروں متعلق متنازعہ بیانات دے کر کہتے ہیں یہ ان کے ان سوؤنگ یارکر ہیں، شیری رحمان نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی ایک آئینی معاملہ ہے، اس کا فیصلہ مقرر وقت اور آئین کے مطابق ہوگا،عمران خان اپنے سیاسی مفاد کیلئے اس معاملے کو فوری انتخابات سے مشروط کر رہے ہیں پارلیمنٹ سے بھاگا ہوا شخص حکومت کو آئینی معاملات پر کس حیثیت میں ڈکٹیشن دے رہا ہے؟تحریک انصاف ایک آئینی تعیناتی کو مسلسل اپنے سیاسی بیانیے اور مفادات سے جوڑ رہی ہے،جو ادارہ سیاست سے دور رہنا چاہتا عمران خان اس کو بار بار سیاسی بیانیہ کا حصہ بنا رہے،حکومت کی اولین ترجیح سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی ہے، عمران خان اور ان کا نفرت انگیز بیانیہ نہیں۔