پاکستان کی سیاست پر پیسے کا قبضہ ہے،اسد عمر

لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ملکی سیاست پر پیسے کا قبضہ ہے،عمران خان کو کسی خلائی مخلوق کی ضرورت نہیں، سب کا مقصد عمران خان کو نشانہ بنانا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست پر پیسے کا قبضہ ہے، حکومت لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے تاکہ تحریکِ انصاف کے ساتھ کوئی کام نہ کرے، عمران خان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے، چھوٹے طاقت ور طبقے نے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ عمران خان اس چھوٹے طبقے کے قبضے کو توڑ رہے ہیں، حکمرانوں کو خطرہ ہے کہ عام شہری اٹھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر گزشتہ رات ایف آئی اے نے چھاپہ مارا، ایف آئی اے حکام سینیٹر سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ بھی لے گئے، لیکن اصل میں ان سب کا مقصد عمران خان کو نشانہ بنانا ہے، پاکستانی سیاست میں صرف پیسے کا قبضہ ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پہلے اپنے سرمایہ کاروں کو ارب پتی بنایا پھر توجہ خود پر دی۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ڈیڑھ سو نوٹسز بھیجے گئے ہیں، حکمرانوں کا مقصد پی ٹی آئی اراکین کو ہراساں کرنا ہے، ویب سائٹس کے ذریعے فنڈز ریزنگ کو غیر قانونی کہا جا رہا ہے، ویب سائٹس کے ذریعے فنڈز ریزنگ غیر قانونی نہیں ان کو سیاسی موت نظر آرہی ہے، عمران خان نے کہا جلد الیکشن پاکستان کے لیے بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی خلائی مخلوق کی ضرورت نہیں لیپ ٹاپ اور موبائل ساتھ لے گئے۔پاکستان ایف آئی اے کے اقدامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اداروں کا احترام کرنے والے انسان ہیں،انہوں نے عدالتوں پر حملہ نہیں کیا، کسی بینچ میں بغاوت نہیں کرائی۔اسد عمر نے کہا کہ 17 جولائی کو کسی کو شک نہیں رہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی کو بی ایم ڈبیلو نہیں بھجوائی۔