آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحد پرتازہ جھڑپیں

باکو (آن لائن) آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحد پرتازہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آذربائیجان کی وزارت دفاع نے الزام لگایا ہیکہ آرمینیا سرحد پربڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیاں کر رہا ہے، آرمینیا نے سرحد پر مارٹرگولے برسائے، جس سے فوجیوں کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب آرمینیائی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہیکہ آذربائیجان نے رات گئے سرحد پر شیلنگ کی اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا۔ادھر امریکا نے آرمینیا اور آذربائیجان سے تنازع ختم کرنیکا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہیکہ اسے صورت حال پر شدید تشویش ہے، فوجی دشمنی فوری ختم کرنے پر زور دیتے ہیں۔اس حوالے سے فرانسیسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہیکہ دونوں ملکوں نے تازہ سرحدی جھڑپوں کے بعد سیز فائرپر اتفاق کرلیا ہے۔ واضع رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان نگورنو کاراباخ ریجن پر دو سال قبل بھی جنگ ہوئی تھی، 6 ماہ تک جاری رہنے والی لڑائی میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد جانیں گئی تھیں۔