اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اتنا بے چین اورگر چکا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کوالیکشن اورسیاست سے نتھی کررہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ انشاء اللہ موجودہ حکومت اس ذمہ داری کو مقررہ وقت پہ آئین اورادارے کی بہترین روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی،اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے۔انشاء اللہ
Load/Hide Comments



