شعیب ملک نے ٹیم میں دوستیاں نبھانے کا الزام عائد کردیا

کراچی (آن لائن) پاکستانی ٹیم میں دوستیاں نبھانے کا الزام پھر سامنے آنے لگا۔ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے فوری بعد آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹویٹ کیا کہ ہم کب دوسری، پسند اور ناپسند کے کلچر سے باہر آئیں گے، اللہ ہمیشہ ایماندار لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کپتان بابراعظم پر مختلف کھلاڑیوں کو صرف دوستی کی وجہ سے ترجیح دینے کا الزام عائد ہوچکا ہے۔